ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : کار ڈیوائڈر سے ٹکرائی - بیوی ہلاک - شوہر اور بیٹا زخمی 

پتور : کار ڈیوائڈر سے ٹکرائی - بیوی ہلاک - شوہر اور بیٹا زخمی 

Thu, 30 Mar 2023 15:01:33    S.O. News Service

پتور، 30 / مارچ (ایس او نیوز) نیلیاڈی کے قریب کرباسنکا میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کار ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اننا پورنا (50 سال) کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کے شوہر اور بیٹے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں اپنی کار میں بنگلورو سے منگلورو کی طرف آ رہے تھے ۔ اننا پورنا کا شوہر گاڑی چلا رہا تھا اور اچانک گاڑی بے قابو ہوکر بیچ سڑک میں موجود ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ اپن انگڈی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا ۔


Share: